اڈپی ،15؍ ستمبر (ایس او نیوز) بی جے پی مہیلا مورچہ ضلع کمیٹی کی متحرک کارکن آشا شیٹی (48 سال) نے پھانسی لگا کر خود کشی کرلی ہے ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق اڈپی کے مضافات کوکی کٹّے میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ مہلوک آشا شیٹی نے ایک ڈیتھ نوٹ چھوڑا ہے جس میں کئی باتیں درج ہیں ۔ اس میں چونکہ آنکھیں عطیہ کرنے کی بات کہی گئی تھی اس لئے لاش کی آنکھیں محفوظ کرنے کے لئے فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے منی پال بھیج دیا گیا ۔
شہری پولیس اسٹیشن میں کیس درج کر لیا گیا ۔ تحقیقات جاری ہے ۔